چین کو حساس فوجی معلومات کے تبادلے پر امریکی بحریہ کے ملاح افسر کو 2سال سے زیادہ کی سزا سنادی گئی۔
امریکی ریاست کیلیفورنیا کےبحری اڈے پر کام کرنے والے امریکی افسر کو ملٹری بلیو پرنٹس لیک کرنے پرگرفتارکیا گیا۔دوران تفتیش ملاح افسر نے2021 سے 2023 کے درمیان چین کے انٹیلی جنس افسر سے 15 ہزار ڈالر رشوت وصول کرنے اعتراف کیا۔
فوجی افسر ژاؤ نے چینی کے انٹیلی جنس افسر کیساتھ سازش اور رشوت وصولی دونوں جرائم کو قبول کیا۔
دوسری جانب واشنگٹن میں موجود چینی سفارتخانے کی جانب سے ردعمل میں کہا گیا ہےکہ وہ ژاؤ کےمعاملے کے بارے میں نہیں جانتے،امریکی حکام اور میڈیا کی جانب سے لگائے گئے جاسوسی کے الزامات بےبنیاد ہیں۔