لاہور میں سرکاری نرخ نامے کے مطابق 3 روز کے دوران مرغی کے گوشت کی قیمت میں 15 روپے تک کی کمی ہوگئی، لیکن مارکیٹ میں صورتحال اس سے الٹ ہے، دکانوں پر گوشت 18 روپے فی کلو مہنگا فروخت ہورہا، انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔
رمضان کی آمد آمد ہے اور خود ساختہ مہنگائی سر اٹھانے لگی، مارکیٹ میں سرکاری نرخوں پر اشیائے خور و نوش کی دستیابی نہ ہونے کے برابر ہے، دکاندار مرغی کا گوشت من مانی قیمتوں پر بیچنے لگے۔
سرکاری نرخ نامے کے مطابق فی کلو قیمت 562 روپے لیکن شہری مرغی کا گوشت 580 روپے فی کلو خریدنے پر مجبور ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت ناجائز منافع خوروں کیخلاف سخت کارروائی کرے تو انہیں ریلیف ملے گا۔