ملک میں 8 فروری کو ہونےوالے عام انتخابات کیلئے استحکام پاکستان پارٹی اورنون لیگ میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کامعاملہ طے پاگیا۔
باخبر ذرائع کے مطابق آئی پی پی نے ن لیگ سے قومی اسمبلی کی 13 اور صوبائی اسمبلی کی 22 سیٹوں کا مطالبہ کیا ہے جبکہ ن لیگ کی جانب سے قومی اسمبلی کی سات اور صوبائی اسمبلی کی 11سیٹیں دیئے جانے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:۔آئی پی پی اور ن لیگ میں سیٹ ایڈ جسٹمنٹ مذاکرات حتمی مراحل میں داخل
جہانگیر ترین این اے 149 ملتان اور این اے 155 لودھراں سے الیکشن لڑیں گے،اوران کو لوھراں کے بجائے این اے 149 ملتان سے ایڈجسٹ کیا جائے گا۔جبکہ عبدالعلیم خان کواین اے117اورعون چوہدری کواین اے128میں ایڈجسٹ کیاجائےگا۔
اس سے قبل استحکام پاکستان پارٹی اورنون لیگ میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے مذاکرات حتمی مراحل میں داخل ہو گئے تھے۔ اورپہلے مرحلے میں نون لیگ جہانگیر ترین کے لودھراں کے حلقے سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر راضی ہوئی تھی۔