پاکستان ویمن ٹیم کی پلیئر جوریہ رؤف نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔
جوریہ روف نے سوشل میڈیا پوسٹ میں اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا، جویریہ روف نے 2012 سے 2021 کے درمیان 4 ون ڈے اور 13 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے ہیں۔
جوریہ روف نے 2012 میں آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی کریئر کا آغاز کیا جبکہ انہوں نے اپنا پہلا ون ڈے انٹرنیشنل 2013 میں آئرلینڈ کے خلاف کھیلا تھا۔
جویریہ نے 2011 میں اپنے کریئر کی ابتدا کی تھی اور 12 برس پر محیط کریئر میں انہوں نے مختلف ڈومیسٹک مقابلوں میں حصہ لیا۔
جویریہ رؤف کا کہنا ہے کہ پرانی یادوں اور شکریہ کے جذبات کے ساتھ میں بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کررہی ہوں۔ یہ اتارچڑھاؤ کے ساتھ ایک اچھا سفر رہا ہے۔ میں اپنے ملک کی اعلیٰ ترین سطح پر نمائندگی کرنا ایک اعزاز سمجھتی ہوں اور میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی شکر گزار ہوں جس نے مجھے یہ تمام مواقع فراہم کیے۔
اس سے قبل ورلڈ کپ کے دوران پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ کی ذمہ داری نبھانے والے گرانٹ بریڈ برن نے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم (ایکس) پر اپنے پیغام میں انہوں نے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ایک شاندار باب کے اختتام کا وقت آگیا ہے۔