چیئرمین عوامی راج پارٹی و رہنما پاکستان تحریک انصاف جمشید احمد خان دستی کی جانب سے دائر کی گئی اپیلوں پر ملتان میں اپیلیٹ ٹربیونل جسٹس علی ضیاء باجوہ نے فیصلہ سنا دیا۔
ملتان میں اپیلیٹ ٹربیونل جسٹس علی ضیاء باجوہ نے جمشید دستی کی اپیلوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیاجمشید دستی کی جانب سے دائر چار اپیلیں منظور کر لی گئیں جمشید دستی الیکشن لڑنے کے لیے اہل قرار دیدیا
جمشید دستی نے این اے 175, 176 اور پی پی 269, اور 271 سے اپیلیں دائر کر رکھی تھیں اپیلیٹ ٹربیونل میں جمشید دستی کی جانب سے ایڈووکیٹ رانا آصف سعید اور عامر خان بھٹہ نے دلائل پیش کئے۔