مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ اعجاز الحق کا کہنا ہے کہ قومی یکجہتی کے نام سے الائنس بنا رہے ہیں تاکہ پولرائزیشن ختم کرسکیں، جب چارٹر آف ڈیموکریسی ہوا تو اسی دن جمہوریت ختم ہوگئی، تمام جماعتیں مفادات کی سیاست کررہی ہیں۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ اعجاز الحق نے کہا کہ اس وقت سب سے اہم تھا کہ پاکستان کو نظریاتی ڈگر پر واپس لائیں، ہم نے سوچا کہ ایسا پلیٹ فارم ہونا چاہئے جو نظریاتی لوگوں کا ہو، اس کیلئے قومی یکجہتی کے نام سے الائنس بنا رہے ہیں تاکہ پولرائزیشن ختم کرسکیں۔
ان کا کہنا ہے کہ جب چارٹر آف ڈیموکریسی ہوا تو اسی دن جمہوریت ختم ہوگئی، اس سے یہ تاثر ملا کہ یہاں اب کوئی نظریاتی جماعت نہیں، تمام جماعتیں مفادات کی سیاست کررہی ہیں۔
اعجاز الحق نے مزید کہا کہ مزید جماعتوں کے ساتھ رابطے میں ہیں، جلد انہیں بھی قومی یکجہتی الائنس میں شمولیت کی دعوت دوں گا، چند روز میں اہم شخصیات میری جماعت میں شامل ہوں گی، یار محمد رند بھی ہمارے ساتھ شامل ہوئے ہیں۔