فاٹا سے آزاد رکن سینیٹر ہدایت اللہ نے الیکشن التواء سے متعلق سینیٹ میں منظور قرار داد کی تائید میں بیان بھی جاری کردیا ۔
اسلام آباد میں فاٹا سے آزاد رکن سینیٹر ہدایت اللہ نے سینیٹ قرار داد کے بارے میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ سینٹر دلاور خان کی قرار داد میں اجاگر کئے گئے تحفظات حقائق پر مبنی ہیں ضلع باجوڑ میں عوام اور فوجی جوان دہشتگردی کی زد میں ہے ہم میں اپنی عوام کی مزید لاشیں اٹھانے کی سکت نہیں ہے، الیکشن کمیشن اور سیاسی جماعتیں بلوچستان اور قبائلی اضلاع کی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیں ۔
سینیٹر ہدایت اللہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ منتخب رکن اپنے تحفظات اورخدشات سے ایوان کو آگاہ کرنے کا پابند ہے دہشتگردی اور انتخابات پر تحفظات کا اظہار گلی کوچوں میں بھی ہو رہا ہے ہم نے عوامی تحفظات کو ایوان بالا میں اجاگر کیا افراتفری کے ماحول میں انتخابی عمل میں سیکیورٹی خدشات بڑھ گئے ہیں کوئی جانی نقصان ہوا تو اس کا ذمہ دار الیکشن کمیشن بھی ہوگا ۔