استحکام پاکستان پارٹی( آئی پی پی) کے بڑوں کی بیٹھک میں ملک بھر میں8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کیلئے مہم اور پاکستان مسلم لیگ ن سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق سربراہ جہانگیرخان ترین سے پارٹی صدر عبدالعلیم خان نے اہم ملاقات کی ، جبکہ اس موقع پر عون چودھری،نعمان لنگڑیال اورسید صمصام بخاری بھی موجود تھے۔
ملاقات کے دوران جہانگیرخان ترین اور عبدالعلیم خان نےسیاسی صورتحال، ن لیگ کیساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ پرتبادلہ خیال اور پارٹی الیکشن مہم سےمتعلق بھی بات چیت کی۔