جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے الیکشن کے التوا سے متعلق منظور ہونے والی قرارداد کو ملک و جمہوریت کے خلاف سازش قرار دے دیا۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ الیکشن التوا کے حق میں سینٹ قراداد ملک و جمہوریت کے خلاف سازش ہے، جمہوریت کی گاڑی پٹڑی سے اتر گئی تو اسے کون ٹریک پر چڑھائے گا، بدامنی کی وجہ سے الیکشن ملتوی کرنا بدامنی پھیلانے والوں کے سامنے ہتھیار ڈالنے کے مترادف ہے۔
یہ بھی پڑھیں ۔ سینیٹ میں عام انتخابات 2024 ملتوی کرنے کی قرارداد کثرت رائے سے منظور
سراج الحق کا کہنا تھا کہ ملک میں امن و استحکام شفاف اور بروقت الیکشن سے ہی آئے گا، شفاف الیکشن کے ذریعے اپنے نمائندے منتخب کرنا عوام کا حق ہے،عوام کو کسی صورت اس بنیادی حق سے محروم نہیں کیا جاسکتا۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ جماعت اسلامی 8 فروری کو پورے ملک میں صاف شفاف انتخابات چاہتی ہے۔