قومی شاہراہ دولت پور کے قریب 50 ہزار لیٹر پٹرول سے بھرا ٹینکر بریک فیل ہو جانے کے باعث الٹ گیا۔
موٹروے پولیس کے مطابق جمعہ کے روز قومی شاہراہ دولت پور کے قریب افسوسناک حادثہ پیش آیا جہاں 50 ہزار لیٹر پٹرول سے بھرا ٹینکر بریک فیل ہو جانے کے باعث الٹ گیا جس کے نتیجے میں ڈرائیور اور کلینر شدید زخمی ہوگئے۔
حکام نے بتایا کہ آئل ٹینکر کراچی سے پنجاب کے شہر محمود کوٹ جارہا تھا کہ اچانک بریک فیل ہو گئے۔
حادثے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے دونوں افراد کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ آئل ٹینکر سے پیٹرول بہنا شروع ہو گیا تھا جس کے بعد پولیس نے کسی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے قومی شاہراہ کو مکمل طور پر بند کر دیا۔
احتیاط کریں: ٹریفک کا رُخ موڑ دیا گیا ہے!
— National Highways & Motorway Police (NHMP) (@NHMPofficial) January 5, 2024
مقام: این -5، مورو نزد شاہ پور جہانیاں، (کلومیٹر308)
وجہ : آئل ٹینکر حادثہ