ملک بھر میں اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزوں کیخلاف جاری کریک ڈاؤن میں تیزی آگئی۔
ذرائع کے مطابق ڈالر برآمدگی کےلیے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) اور حساس ادارے نے اب مافیاز کے گھروں پر چھاپہ مارنے کا فیصلہ کرلیا ہے، ایکسچینج کمپنیزسے حاصل ڈیٹا کی مدد سے گھروں کی ںشاندہی کی جائے گی۔
ایف آئی اے اور حساس ادارے گھروں پرٹارگٹڈ چھاپہ مارکارروائی کریں گے، گھروں میں ڈالرز چھپانے والوں کو گرفتاری اورجیل میں قید کی سزائیں ملے گی۔ یاد رہے کہ ڈالرمافیا کے خلاف جاری کریک ڈاؤن سے ابتک ڈالر 31 روپے سستا ہوچکا ہے۔
دوسری جانب ایف آئی اے نے حوالہ ہنڈی میں ملوث افراد کیخلاف منڈی بہاوالدین میں کاروائیوں کے دوران 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان کے مطابق ملزمان کے قبض ےسے ایک ہزار ترکش لیرا،700سعودی ریال،300 یورو، ملائشین اور چائنیزیان،سمیت13لاکھ روپے پاکستانی کرنسی برآمد کرلی گئی۔ ملزمان کیخلاف تھانہ ایف آئی اے گوجرانوالہ میں مقدمات درج کرلیے گئے۔