پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا، فرسٹ کلاس کرکٹ میں 50 سنچریاں اسکور کرنے والے پاکستان کے 9ویں کھلاڑی بن گئے۔
سابق کپتان اظہر علی نے پریذیڈنٹ ٹرافی میں کے آر ایل کے خلاف 85 ویں سنچری اسکور کی، وہ فرسٹ کلاس کرکٹ میں 50 سنچریاں اسکر کرنیوالے 9ویں پاکستانی کھلاڑی بن گئے۔
اظہر علی نے دن کے اختتام پر کیک کاٹا اور ٹیم ممبران کا شکریہ ادا کیا، وہ رواں سیزن میں کرکٹ سے ریٹاٸرمینٹ کا اعلان کریں گے۔
واضح رہے کہ سابق کپتان انٹرنیشنل کرکٹ سے پہلے ہی ریٹائرمنٹ کا اعلان کرچکے ہیں۔ انہوں نے 97 ٹیسٹ میچز میں 19 سنچریوں اور 35 نصف سنچریوں کے ساتھ 7142 رنز بنائے، اظہر علی، سرفراز احمد کی قیادت میں چیمپئنز ٹرافی جیتنے والی پاکستان ٹیم کا بھی حصہ تھے۔
سماء سے خصوصی گفتگو
سماء سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان اظہر علی نے کہا کہ فرسٹ کلاس میں 50 سنچریاں کرنے کی خوشی ہے، کرکٹ سے محبت ہے ڈیپارٹمنٹ نے بہت کچھ دیا اب واپس کرنے کا وقت ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ پاکستان نے دورۂ آسٹریلیا پر مثبت سوچ سے کھیلا، پاکستان کی اب تک کی پرفارمنس اچھی رہی ہے، میلبرن میں پاکستان نے 20 آٶٹ کئے جو خوش آٸند ہے۔
نئے ٹیسٹ کپتان سے متعلق سابق کپتان نے کہا کہ شان مسعود کی کپتانی نے متاثر کیا، شان اپنی بیٹنگ میں بھی مثبت اپروچ سے کھیلتے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ بابراعظم پر برا وقت آیا ہے لیکن وہ بڑے بلے باز ہیں، ہم سینٸر کھلاڑیوں کو فوراً ساٸیڈ کرنے کا سوچتے ہیں، اس وقت بابر کو بیک کرنا چاہئے اس نے پہلے بھی رنز کئے ہیں، پاکستان کے پاس سڈنی ٹیسٹ جیتے کا موقع ہے۔
سابق کپتان نے عامر جمال کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پہلی اننگز میں بہت اچھی بیٹنگ کی۔