ن لیگ نے طلال چوہدری کو زور دار جھٹکا دیتے ہوئے این اے 96 جڑانوالہ سے پارٹی ٹکٹ ملک نواب شیر وسیم کو دیدیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے رہنما ایم اے 96 سے پارٹی ٹکٹ کیلئے سب سے مضبوط امیدوار سمجھے جارہے تھے لیکن حال ہی میں تحریک انصاف چھوڑ کر ن لیگ میں شامل ہونے والے نواب وسیم شیر کو پارٹی کی جانب سے ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا ۔
این اے 96 سے طلال چوہدری 2013 میں رکن قومی اسمبلی منتخب ہو ئے تھے اور یہ ان کا آبائی حلقہ بھی ہے ،تاہم 2018 میں نواب شیر وسیم نے تحریک انصاف کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا اور کامیابی سمیتے ہوئے قومی اسمبلی پہنچ گئے ۔ سماء نیوزکو ذرائع نے بتایا کہ طلال چوہدری کو الیکشن کے بعد ایڈجسٹ کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی ہے ۔