ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف ہائیکورٹ کے اپیلیٹ ٹریبونل میں مجموعی طور ایک ہزار اٹھاسی اپیلیں دائر کی گئیں۔
تفصیلات کےمطابق لاہورہائیکورٹ کے اپیلیٹ ٹریبونل میں 624 اپیلیں دائر ہوئیں ،جبکہ ہائیکورٹ ملتان بینچ میں 219 اپیلیں ٹریبونل میں دائرکروائی گئیں۔
اس کے علاوہ ہائیکورٹ بہاولپوربینچ میں 81 ،راولپنڈی بینچ میں 164اپیلیں دائر ہوئیں۔ٹریبونل 10جنوری تک اپیلوں پر فیصلے کریں گے۔