بیلجیئم کے مشرقی فلیندرس صوبے میں شدید بارش اور طوفان کے باعث ایک خاتون ہلاک ہو گئی۔
غیر ملکی ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بیلجیئم کے صوبے فلیندرس میں شدید بارش اور طوفان نے تباہی مچادی، جہاں شدید بارش اور طوفان کے باعث ایک شخص کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔
صوبے فلیندرس کی گورنر کیرینا وان کاؤٹر نے ایک بیان میں تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ایک 59 سالہ خاتون شدید بارش کے دوران اڑنے والی باڑ لگنے سے ہلاک ہو گئی۔تاہم فی الحال خطے میں بڑے پیمانے پر انخلاء کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔
دوسری جانب بیلجیئم کے رائل میٹرولوجیکل انسٹی ٹیوٹ نے خبردار کیا ہے کہ شدید بارشیں جاری رہیں گی اور تیز طوفان آنے کا امکان ہے۔