پیپلز پارٹی رہنما پلوشہ خان نے اپنے بیان میں کہا جو سیاسی جماعتیں انتخابات نہیں چاہتیں وہ کھل کربتائیں وہ کیا چایتی ہیں۔
پیپلزپارٹی رہنما پلوشہ خان نے پریس کانفرنس کرتےہوئےکہا کہ انتخابات سے پہلے دھاندلی کی باتیں ہونا شروع ہو جائیں توآگےکیا ہوگا،چاہتےہیں 8 فروری سے پہلے خدشات دور ہوں،ملک میں امن و امان ہو کسی کی زندگی نہ جائے،ملک کی رگوں میں نفرت کا زہرختم کریں اس پرمرہم رکھیں۔
پلوشہ خان نےمزید کہا کہ پی پی پی قومی مفادکو ذاتی انتقام پر ترجیح دیتی ہے، ہماری اولین ترجیح عوام کو روزگارفراہم کرنا ہے،پی پی پی نے بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام شروع کیا۔