کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں روپے کی قدر میں 9 پیسے کا اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ جس کے بعد امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ہوئی ہے۔
امریکی کرنسی کی قدرمیں معمولی کمی کے بعدانٹربینک میں ڈالر 281 روپے 80 پیسے پرآگیا۔گزشتہ روز امریکی ڈالر 281 روپے 89 پیسے پر بند ہوا تھا۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ اتارچڑھاو کے ساتھ مثبت رجحان
دوسری جانب پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھا جارہا ہے،کے ایس ہنڈریڈ انڈیکس 132 پوائنٹس کے اضافے سے 64480 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ 64 ہزار 349 پر بند ہوئی تھی۔