صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ دکھ سکھ کےساتھی ہیں،سب کوساتھ لےکرچلیں گے،جس سے تعلق مزیدمضبوط ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان کا پنجاب اسمبلی کے پی پی 149 کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔اور اپنے حلقہ میں شہریوں سے ملاقاتیں اور گفتگو کی ۔
دورے کے دوران بزرگ خواتین نےہرجگہ پر عبدالعلیم خان سےشفقت کا اظہار کیا اور ان کی کامیابی و درازی عمرکی دعائیں کیں۔ جبکہ جمیلہ آباد میں فری ڈسپنسری کے دورے کے دوران’’ قدم بڑھاؤعلیم خان ہم تمہارےساتھ ہیں ‘‘کے نعرے بھی لگائے گئے۔
عبدالعلیم خان نے شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی پی149کےتمام سرکاری اسکولوں میں عبدالعلیم خان فاؤنڈیشن واش رومزبنارہی ہے،اور15سرکاری اسکولوں میں باتھ رومزکی تعمیرجاری ہے ،جبکہ14ڈسپنسریاں کام کررہی ہیں۔
اس موقع پر عبدالعلیم خان نے باجالائن گرلزاسکول میں6مزیدنئےباتھ رومزتعمیرکرنے اور ریلوے اسکول ہوپ روڈمیں مسجداور وضوخانے کی تعمیراورباتھ رومزبنانےکی ہدایت کی۔