نگران وزیراعظم پاکستان انوار الحق کاکڑ نے لاہور میں سابق وزیراعظم اور سینئرسیاستدان چوہدری شجاعت سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ چوہدری شجاعت حسین کی رہائش گاہ پہنچے ۔ نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی بھی ان کی رہائش گاہ پر موجود تھے ۔ انوار الحق کاکڑ نے ملاقات کے دوران چوہدری شجاعت کی عیادت کی ۔
انوار الحق کاکڑ نے تقریبا ًتیس منٹ تک جاری رہنے والی ملاقات میں چوہدری شجاعت سے ملکی سیاسی صورتحال اور عام انتخابات کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی ۔ ملاقات میں سکیورٹی صورتحال سمیت دیگر امور بھی زیر بحث لائے گئے ۔