وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ( ایف آئی اے ) نے جہلم میں کارروائی کرتے ہوئے غیرقانونی کرنسی کی خرید و فروخت میں ملوث کمپنی کے ملازمین کو کروڑوں روپے مالیت کی کرنسی سمیت گرفتار کر لیا۔
ایف آئی اے کے مطابق کمرشل بینکنگ سرکل اسلام آباد نے خفیہ اطلاع پر جہلم میں کارروائی کی اور پاپولر ایکسچینج ایچ اینڈ ایچ کمپنی کے شاندار چوک میں واقع آفس سے 4 کروڑ 70 لاکھ مالیت کی ملکی و غیرملکی کرنسی برآمد کی جس میں امریکی ڈالر ، برطانوی پاؤنڈ ، اماراتی درہم اور دیگر ممالک کی کرنسی شامل ہے۔
برانچ سے بغیر ریکارڈ کے کیپٹل سے زیادہ کرنسی برآمد بھی ہوئی جسے قبضہ میں لے لیا گیا۔
ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ کرنسی کی غیرقانونی خرید و فروخت اور حوالہ ہنڈی میں ملوث کمپنیز کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں ، ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔