پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 149 یوسی 43 سے سید برادران ساتھیوں سمیت استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کی عوامی مقبولیت میں بدستور اضافہ، پارٹی میں شمولیت کا سلسلہ جاری ہے ۔اور اب پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 149 سے سید برادران ساتھیوں سمیت استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہوگئے ۔
آئی پی پی کےممبر سنٹرل ایگزیکٹوکمیٹی آئی پی پی محمد شعیب صدیقی سے لاہور ڈویژن آفس میں سید اعجاز گیلانی، افتخار گیلانی، ندیم اشرف، میاں اعجازنے ملاقات کی ۔ملاقات
کےدوران سید اعجاز گیلانی، افتخار گیلانی، ندیم اشرف، میاں اعجازنے آئی پی پی کے پیٹرن انچیف جہانگیرترین اورصدر عبدالعلیم خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کاباضابطہ اعلان کیا۔
آئی پی پی کےممبر سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی آئی پی پی محمد شعیب صدیقی نے انہیں خوش آمدید کہااورانہیں پارٹی مفلر پہنائے۔