پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کو بلے کے انتخابی نشان کی بحالی کے خلاف الیکشن کمیشن کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی۔
الیکشن کمیشن نے تیس دسمبر کو پشاور ہائی کورٹ کے 26 دسمبر کے حکم امتناع کے فیصلے کے خلاف نظرثانی اپیل دائر کی تھی۔ درخواست میں دو رکنی خصوصی بینچ تشکیل دے کر کیس جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔
پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس اعجاز خان کل درخواست کی سماعت کریں گے۔ الیکشن کمیشن نے درخواست میں 2 رکنی خصوصی بینچ تشکیل دے کر کیس جلد سماعت لیے مقرر کرنے کی استدعا کی تھی۔
یاد رہے کہ 22 دسمبر کو الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات کو کالعدم قرار دے کر انتخابی نشان واپس لے لیا تھا، 26 دسمبر کو پشاور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کا پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے ’بلے‘ کا نشان واپس لینے کا فیصلہ معطل کردیا تھا۔