جاپان خوفناک زلزلے سے لرز اٹھا،ریکٹر اسکیل پر شدت 7.5 ریکارڈ کی گئی۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق جاپان کے مغربی ساحل پر ہولناک زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔جاپانی حکام نے سونامی کی وارننگ جاری کردی۔زلزلے کے جھٹکے شمالی اور جنوبی کوریا میں بھی محسوس کیے گئے۔
شہریوں کو ساحلی علاقوں سے دور منتقل ہونےکی ہدایت کردی گئی ،حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ 5 میٹر تک بلند لہریں اٹھ سکتی ہیں۔