سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے اپنے دور کا پہلا ججز روسٹر تشکیل دے دیا۔
چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے دو سینئر ترین ججز جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس اعجاز الاحسن کی مشاورت سے اپنے دور کا پہلا ججز روسٹر تشکیل دے دیا۔
روسٹر کے مطابق سپریم کورٹ میں رواں ہفتے پانچ بینچز مقدمات کی سماعت کریں گے۔
بینچ نمبر ایک چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی سربراہی میں جسٹس امین الدین اور جسٹس اطہرمن اللہ پرمشتمل ہوگا جبکہ بینچ نمبر 2 میں جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس مسرت ہلالی شامل ہوں گے۔
بینچ نمبر 3 جسٹس اعجازالاحسن، جسٹس منیب اختر اورجسٹس شاہد وحید پرمشتمل ہوگا جبکہ بینچ نمبر 4 میں جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس مظاہرعلی اکبرنقوی اورجسٹس محمدعلی مظہر مقدمات کی سماعت کریں گے ۔
بینچ نمبر 5 جسٹس جمال مندو خیل، جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس حسن اظہر رضوی پرمشتمل ہوگا۔