سٹیٹ بینک کی سرکاری دستاویزات چوری کیئے جانے کا انکشاف ہواہے جس کا مقدمہ تھانہ سول لائنز میں درج کر لیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق دستاویزات چوری ہونے کا مقدمہ ڈپٹی ڈائریکٹر سٹیٹ بینک راولپنڈی عبید بن مسلم کی مدعیت میں درج کیا گیاہے ،ایف آئی آر میں کہا گیاہے کہ سرکاری ریکارڈ کی چیکنگ کےدوران کچھ دستاویزات غائب پائی گئیں،سرکاری دستاویزات کےغائب ہونےکاعلم ریکارڈ کی سٹاک وصولی کےدوران ہوا،قوی یقین ہےکہ دستاویزات سرکاری ریکارڈ سےنامعلوم افرادنےچوری کیں۔