عام انتخابات 2024 میں حصہ لینے کے لئے امیدواروں کی جانب سے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی کا عمل مکمل ہوگیا ہے۔ ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی ریکارڈ تعداد میں کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں صرف ایک ہی نشست این اے 234 کورنگی پر 27امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے، این اے 234 کورنگی کی نشست پر33امیداروں کے کا غذات جمع ہوئے تاہم آراو نے صرف6 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کیے۔
کراچی کے حلقے این اے241 سے پی ٹی آئی کے مزمل اسلم، این اے 248 سے پی ٹی آئی کےارسلان خالد، این اے234 سے پی ٹی آئی کے فد امحمد، این اے 234سے پی ٹی آئی کے گوہر خٹک اور این اے234سے پی ٹی آئی کےفہیم خان کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے۔
این اے 248سے پی ٹی آئی کے اسلم خان، این اے245سے پی ٹی آئی کے سعیدآفریدی، این اے244سےپی ٹی آئی کےآفتاب صدیقی، این اے242سےپی ٹی آئی کےامجد آفریدی جبکہ این اے236سے پی ٹی آئی کےحلیم عادل شیخ کےکاغذات مسترد ہوگئے۔
این اے236،248سے پی ٹی آئی کے فردوس شمیم نقوی، این اے230 سے پی ٹی آئی کے مسرورعلی اور این اے241سے پی ٹی آئی کے خرم شیرزمان کے کاغذات مسترد کیے گئے۔ عارف علوی کے بیٹے عواب علوی کےاین اے241سے کاغذات مسترد کیے گئے۔
این اے250 سے تابش توفیق، ریحان چشتی اور ندیم اختر، نویدعزیز، محمد بہزاد،نجیب ہارون اور پیپلزپارٹی کے خواجہ سہیل منصور کے کاغذات مسترد کیے گئے۔ این اے250 وسطی سے7امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے جبکہ ریٹرننگ افسر نے 28امیدواروں کے کاغذات منظور کرلئے۔