وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہےکہ پنجاب میں مریم نواز کی قیادت میں خواتین کے لیے تاریخی اقدامات کر رہے ہیں،اپنے ہرمنصوبےمیں خواتین کو ترجیح دی ہے،پنجاب میں پہلی مرتبہ عورت خود کو محفوظ محسوس کررہی ہے۔
صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نےخواتین کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ پنجاب سمیت دنیا بھرکی خواتین کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،آج کادن ہراس عورت کےنام جوباہمت،باصلاحیت اور جرات مند ہے۔
عظمیٰ بخاری کاکہناتھا آج عورت ہرشعبہ زندگی میں نمایاں خدمات سرانجام دے رہی ہے،خواتین سیاست، فوج،عدلیہ سمیت تمام شعبوں میں لیڈ کررہی ہیں،پنجاب کی وزیراعلیٰ ایک خاتون ہےاس لیے وہ خواتین کے مسائل کو سنجیدگی سے لےرہی ہے،پنجاب ک عورت پہلے خود کو اتنا محفوظ نہیں سمجھتی تھی جتنی وہ آج محفوظ ہے،جوعورت کی حکمرانی کے خلاف بولتے تھےآج وہ مریم نواز کے اقدامات کی تعریفیں کرنے پر مجبور ہیں ۔
وزیراطلاعات نےکہا مریم نواز نے سیاستدانوں کو عوام کی خدمت کرنے کا ٹرینڈ دیا ہے پنجاب میں اب کسی خاتون کی طرف بری نظر سے دیکھنے کی کسی کی جرات نہیں





















