خیبرپختونخوا میں موسم سرما کی تعطیلات میں اضافہ کردیا گیا۔ محکمہ تعلیم نے مراسلہ جاری کردیا۔
سردی کی شدت میں اضافے کے باعث خیبرپختونخوا میں بھی موسم سرما کی تعطیلات میں اضافہ کردیا گیا، تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے 7 جنوری تک بند رہیں گے۔
محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سرد موسم کے باعث تمام سرکاری اور نجی اسکولوں میں 7 جنوری 2024ء تک تعطیل ہوگی۔
مراسلے کے مطابق اسکولوں کی چھٹیوں میں توسیع اساتذہ کی الیکشن ٹریننگ اور سرد موسم کی وجہ سے کی گئی، تعلیمی ادارے یکم جنوری سے کھلنے تھے جو اب 8 جنوری کو کھلیں گے۔
واضح رہے کہ پنجاب میں بھی سردی کی شدت بڑھنے کے باعث اسکولوں کی تعطیلات میں اضافہ کردیا گیا ہے۔