شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد مارے گئے۔
پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کےمطابق آپریشن دہشتگردوں کی موجودگی اطلاع پرکیا گیا۔مارے گئے دہشت گردوں میں کمانڈر راہزیب عرف کھورے بھی شامل ہیں۔
ترجمان آئی ایس پی آر کےمطابق ہلاک دہشت گرد شہریوں،سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور بھتہ خوری میں ملوث تھے،دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مقامی افراد نے دہشت گردوں کیخلاف سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کو سراہا،مزید ممکنہ دہشت گردوں کی تلاش کے لئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے،سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔