الوداع کہنا اتنا بھی آسان نہیں ہے،نیویارک میں شہریوں نے ٹائمز اسکوائر میں اکٹھے ہوکر 2023 اور اس کی تلخ یادوں کو خیرباد کہہ دیا۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق نیویارک میں 17 واں گڈ رڈنس ڈے منایا گیا ہے، کئی غمزدہ لوگ بھی آئے جنہوں نے اس سال اپنے پیارے کھو دئیے۔ کئی لوگوں نے کاغذ پرسال کی تلخ یادیں تحریر کیں۔
جادو گروں نے ان کی یادیں جلادیں،یوں یہ یادیں ہمیشہ کیلئے ختم ہوگئیں۔ہجوم میں افراد کا کہنا تھا کہ ہم یہ یادیں ختم کرکے اگلے سال کے لئے پرامید ہیں کہ آنے والا سال بہترین ہوگا۔