وزارتی کمیٹی کی سفارش پر مزید چونتیس بلوچ مظاہرین کو رہا کر دیا گیا وزارت اطلاعات کے مطابق رہائی تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد ہوئی ۔
ترجمان کا کہنا ہے اب گرفتار ہونے والے تمام بلوچ مظاہرین رہا ہو چکے ہیں ، وفاقی وزرا فواد حسن فواد ، مرتضیٰ سولنگی ، جمال شاہ اور گورنر بلوچستان نے مظاہرین سے مذاکرات کئے تھے ۔
وزارت اطلاعات کے مطابق رہائی تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد ہوئی مذاکرات کے پہلے روز کمیٹی نے گرفتار خواتین اور بچوں کی رہائی کا حکم دیا تھا ۔