بالی ووڈ کی اداکارہ زرین خان مشکل بڑی مشکل میں پھنس گئیں،کولکتہ کی عدالت نے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کولکتہ کی عدالت 2018 کے دھوکہ دہی کیس میں زرین خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔بالی ووڈ اداکارہ پر ایک شو میں پرفارم کرنے کے پیسے لینے کے باوجود پرفارمنس نہ دینے کا الزام ہے۔
عدالت نے زرین خان کو مقدمے کے سلسلے میں متعدد بارطلب کیا تاہم وہ پیش نہ ہوئیں جس کے بعد ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے گئے۔
زرین خان نے گرفتاری کے وارنٹ سے متعلق لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا انہیں اس بارے میں کوئی معلومات نہیں ،قانونی ٹیم معاملے کا جائزہ لے گی تبب رد عمل دوں گی۔