نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ صاف، شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کا انعقاد ہماری ترجیح ہے۔
وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی سے ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے ملاقات کی ہے جس کے دوران میڈیا کے شعبوں میں تعاون اور ثقافتی وفود کے تبادلوں پرتبادلہ خیال کیا گیا جبکہ دوطرفہ باہمی تجارتی تعلقات اور ایران ایکسپو 2024سمیت مختلف اہم امور پر بھی گفتگو کی گئی۔
مرتضیٰ سولنگی نے ایرانی سفیر کو پاکستان میں آئندہ انتخابات کے حوالے سے اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔
نگران وزیر کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت کا بنیادی مینڈیٹ انتخابی عمل میں معاونت کرنا ہے، صاف، شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کا انعقاد ہماری ترجیح ہے اور حکومت اس ضمن میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کو ہر ممکن سہولت فراہم کر رہی ہے۔
نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نےایرانی سفیرسے گفتگو میں کہا ہے کہ پاکستان،ایران کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے@murtazasolangi @MoIB_Official https://t.co/MIFgQKLVWh pic.twitter.com/K38sPreb0W
— ریڈیوپاکستان (@PBCofficialNews) December 28, 2023
ایران کے سفیر نے صاف، شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کے انعقاد کے لئے نگران حکومت کے عزم کو سراہا۔
مرتضیٰ سولنگی کا کہنا تھا کہ ایران ایکسپو 2024ءدونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کے فروغ کا اہم موقع ہے، پاکستان ایران کے ساتھ باہمی اقتصادی تعلقات کے فروغ کے لئے ایران کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے پرعزم ہے۔
ایرانی سفیر کا کہنا تھا کہ ایران ایکسپو 2024ءدونوں ممالک کے کاروباری اداروں کیلئے ایک متحرک پلیٹ فارم فراہم کرے گی۔