کینیڈا جانے کے خواہشمند افراد کیلئے ایک سنہری موقع ہے،کیونکہ کینیڈین حکام نے سٹارٹ اپ ویزا کا ایک نیا پروگرام شروع کردیا ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارےکی رپورٹ کےمطابق کینیڈا نے ورک ویزا،لیبر ویزا،کے بعد اب سٹارٹ اپ ویزا پروگرام کا اعلان کیا ہے،جس کےحصول کیلئے تعلیم،تجربے یا نوکری کی پیشکش جیسی شرائط کی ضرورت نہیں ہے۔
پاکستان سمیت بھارت اوردنیا بھر سے ہزاروں لوگ بہتر مستقبل کیلئے کینیڈا کا رخ کرتے ہیں،اسی لیے ان ممالک میں امیگریشن اور ورک ویزا کےقوانین میں کسی بھی تبدیلی یا کسی نئے پروگرام کے تعارف پرگہری نظر رکھی جاتی ہے۔
کینیڈا کے ویزا کے لیے اپلائی کرنے کا طریقہ
جیسےکینیڈا نےرواں ماہ ورک پرمٹ کے قانون میں تبدیلی کی ہے۔کینیڈین حکام نے کووڈ دورمیں لیبرمارکیٹ میں مانگ بڑھنے کےباعث 18 ماہ تک ورک پرمٹ میں توسیع کی تھی جسے اگلے سال جنوری سے ختم کیا جا رہا ہے۔
کینیڈا انٹری کیلئے بزنس ویزا میں بہت زیادہ پیسے درکارہوتے ہیں،جو کاروباری افراد کی جیب پر بھاری ہوتے ہیں۔ تاہم اب سٹارٹ اپ ویزا اسکا درمیانی راستہ ہے۔
کینیڈا کے سٹارٹ اپ ویزا پروگرام کیلئے اپلائی کا اہل کون ہے؟
سٹارٹ اپ ویزا پروگرام میں اپلائی کرنےکیلئے آپ کے پاس ٹیکنالوجی سےمتعلق کوئی ایسا بزنس آئیڈیا ہونا چاہیے جوکہ کینیڈین مارکیٹ کیلئے انتہائی سود مند ثابت ہو۔اس سٹارٹ اپ پروگرام کو ماہرین کی جانب سنہری موقع قرار دیا جارہا ہے۔