بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست دے کر نئی تاریخ رقم کردی۔
بدھ کے روز کھیلے گئے تین میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں مہمان ٹیم نے میزبان ٹیم کو پانچ وکٹوں سے شکست دی اور پہلی مرتبہ ٹی ٹوئنٹی میچ میں میزبان ٹیم کو ان کی سرزمین پر شکست دینے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل کھیلی گئی ون ڈے سیریز میں بھی بنگلہ دیش نے پہلی بار نیوزی لینڈ کے خلاف کامیابی سمیٹی تھی۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے دیا گیا 135 رنز کا ہدف بنگلہ دیش نے 18.4 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز بنا کر حاصل کیا۔
اوپنر لٹس داس نے ناقابل شکست 42 رنز کی اننگ کھیل کر ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا جبکہ سومیا سرکار نے 22 رنز بنائے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا میچ 29 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔