پاکستان میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید ایک ہزار 700 روپے کمی ہوگئی۔
جیولرز کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز عالمی ومقامی گولڈ مارکیٹس میں سونا مزید سستا ہوگیا۔
صرافہ بازاروں میں 1700 روپے کی کمی سے فی تولہ سونے کے دام 274500روپے پر آگئے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت1457 روپے کم ہوکر 2لاکھ35 ہزار340 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب عالمی منڈی میں 17ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا2633 ڈالر پر آگیا۔
واضح رہے کہ دو روز کے دوران سونے کی فی تولہ قیمت میں مجوعی طور پر تقریباً 3 ہزار روپے کی کمی ہوئی ہے۔ گزشتہ کارباری ہفتے کے آخری روز بھی مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1100 روپے کمی ہوئی تھی۔