پی سی بی چیئرمین محسن نقوی نے زمبابوے کیخلاف سیریز جیتنے پر قومی ٹیم کو مبارک باد دیتے ہوئے پیغام جاری کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق محسن نقوی کا کہناتھا کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرکے سیریز اپنے نام کی ، سفیان مقیم نے شاندار باولنگ کرکے آج فتح میں اہم کردار ادا کیا، قومی ٹیم کے نئے کھلاڑیوں نے ون ڈے کے بعد ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی بہترین کارکردگی دکھائی ، ٹیم میں یونٹی نظر آئی اور کھلاڑیوں نے ٹیم ورک کے ذریعے جیت اپنے نام کی۔