جہلم میں جی ٹی روڈ لاہوڑ موڑ کےقریب شدید دھند کےباعث متعدد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں،حادثے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ 4خواتین سمیت 33افراد زخمی ہوئے۔
جہلم میں جی ٹی ڑوڈ لاہوڑ موڑ کے قریب شدید دھند کے باعث ڈمپر اور مسافر بس کےدرمیان حادثہ پیش آیا پیچھے سے آنے والی دو کاریں بھی اپس میں ٹکرا گی،حادثے کے نتیجے میں چار خواتین اور ایک چھ سالہ بچی سمیت 33افراد زخمی ہوگے،زخمیوں کو اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے
جبکہ خوشاب کی رہائشی 50سالہ خاتون جاں بجق ہوگی،مسافر بس لاہور سے اسلام آباد جارہی تھی گاڑی میں عملے سمیت 48افراد سوار تھے۔
جہلم میں ٹریفک حادثے کے بعد ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا،جی ٹی روڈ کو کھولنے کیلئےموٹروے پولیس ہیوی مشنری کےذریعے گاڑیوں کو سٹرک سے ہٹارہی ہے۔جبکہ جی ٹی روڈ یکطرفہ ٹریفک کے لئے کھول دی گئی ہے۔