پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے نائب صدر اور وکلاء ٹیم کے ممبر شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ شاہ محمود قریشی کی گرفتاری افسوسناک ہے ، عوام تمام چیزوں کا بدلہ آٹھ فرروی کو لیں گے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ ہمیں اسلام آباد میں جلسے کیلئے ضلعی انتظامیہ اجازت نہیں دے رہی جس کیلئے درخواست دائر کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔ وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار
شیر افضل کا کہنا تھا کہ جیل ٹرائل میں عملے کے کچھ غیر متعلقہ لوگ بیٹھے ہوتے ہیں، ہمیں کاغذات بھی جیل لے جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی، اڈیالہ جیل کا عملہ آئین و قانون کی پامالی کررہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کی گرفتاری کی ویڈیو انتہائی افسوسناک ہے، قانون کی پامالی کا دور چل رہا ہے، عدالتیں کیوں نوٹس نہیں لے رہیں؟
ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام تمام چیزوں کا بدلہ 8 فروری کو لیں گے۔