بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی نئی فلم 'جوان' کامیابی کے ریکارڈ توڑ دئیے۔فلم کی ریلیز کے 11 دن بعد بھی آمدنی کا سلسلہ جاری ہے۔فلم نے پوری دنیا میں گیارہ دنوں کے دوران 8سو پچاس کروڑ کا بزنس کرلیا۔
فلم کے پروڈیوسر ایٹلی کمار کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان نے 300 کروڑ روپے کی فلم کی منظوری دی مگر ہم اس پر بھی نہیں رکے، ہم نے 300 کروڑ سے زیادہ خرچ کیے۔
فلم کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے ایٹلی نے 'جوان' کا سیکوئل بنانے کا بھی اعلان کردیا ہے۔ یاد رہے کہ 7 ستمبر کو نمائش کےلیے پیش کی جانے والی کرپشن کی کہانی پر مبنی فلم ’جوان‘ میں شاہ رخ خان نے وکرم راٹھور کا مرکزی کردار نبھایا ہے۔
فلم کے ڈائریکٹرایٹلی کا تعلق دراصل تامل سینما سے ہے اور انہوں نے تلاپتھی وجے کے ساتھ کئی بلاک بسٹر فلمیں کی ہیں جن میں تھری، مرشیل اور بیگل بھی شامل ہیں۔
اس سے قبل شاہ رخ خان کی فلم پٹھان نے بھی ریکارڈ توڑ بزنس کیا تھا۔