اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق غنی کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق غنی کی جانب سے پی کے 45 ایبٹ آباد سے الیکشن کیلے کاغذات نامزدگی مسترد ہوگئے۔
ریٹرنگ آفیسر نے کہا کہ مشتاق غنی مفرور ہیں، سفری ضمانت کے باوجود واپس نہیں آئے، مشتاق غنی کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے گئے تاہم مشتاق غنی کی اہلیہ فرزانہ مشتاق کے کاغذات منظور ہوگئے۔
خیال رہے کہ اسپیکرکے پی اسمبلی مشتاق غنی کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات فیاض نامی شحص نے دائر کیا تھا، مشتاق غنی پی کے 45سے الیکشن کےلیے کاغذات جمع کرائے تھے۔