ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے محسن حسن بٹ کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق نوٹیفکیشن میں کہا گیاہے کہ ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے محسن حسن بٹ 31 دسمبر 2023 کو عہدے سے ریٹائر ہو جائیں گے ، ان کا تعلق گریڈ 22 کے آفیسر اور پاکستا ن سول سروسز سے ہے ، محسن بٹ پولیس کی مختلف پوزیشنز پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔محسن بٹ اپنے حلقوں میں اچھی شہرت کے آفیسر جانے جاتے ہیں۔