پاکستان کرکٹ ٹیم مینجمنٹ نے دورہ آسٹریلیا کے دوران کھلاڑیوں پر سختی کرنا شروع کر دی ہے ، ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ کی جانب سے کھلاڑیوں کے لئے نئے ایس او پیز واضح کردئیے گئے ہیں۔
سماء نیوز کو ذرائع نے بتایاہے کہ ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ نے کھلاڑیوں کو خلاف ورزی کرنے پر جرمانے کا اعلان بھی کیا، انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ جو بھی کھلاڑی مجھے گراونڈ میں سویا ہوا دکھائی دیا یا وہ ایکٹیو دکھائی نہ دیا تو اسے جرمانہ ہوگا۔ محمد حفیظ نے کھلاڑیوں کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ اپنی نیند پوری کریں کوئی کھلاڑی گراونڈ میں سویا ہوا دکھائی نہ دے نہ ہی بکھرا ہوا دکھائی دے
ٹیم ڈائریکٹر کا کہناتھا کہ جو بھی کھلاڑی سویا ہوا دکھائی دیا یا ٹیم سے بکھرا ہوا دکھائی دیا اسکو 500 ڈالر جرمانہ ہوگا۔ قومی ٹیم کے کھلاڑی محمد حفیظ کی پابندیوں اور جرمانے کے اعلان پر خفگی کا اظہار کیاہے ۔ کھلاڑیوں نے غیر رسمی گفتگو میں اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ قومی ٹیم کو انڈر 16 کی ٹیم بنایا ہوا ہے اتنی پابندیاں اور سختی تو وہاں بھی نہیں ہوتی۔