توہین الیکشن کمیشن و چیف الیکشن کمشنر کیس میںالیکشن کمیشن کل کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں کرے گا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) میں کل ہونے والی سماعت کی کاز لسٹ جاری کردی گئی ہےجس کے مطابق الیکشن کمیشن کل اڈیالہ جیل میں توہین الیکشن کمیشن کی سماعت کرے گابانی چیئرمین پی ٹی آئی کےخلاف فرد جرم عائد کرنےکی کارروائی کا آغاز ہوگا۔
کاز لسٹ کے مطابق فواد چوہدری کے خلاف بھی توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہوگی کل ہونے والی سماعت میں بانی پی ٹی آئی اور فواد چوہدری پر فرد جرم عائد ہوگی فواد چوہدری نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں اوپن ٹرائل کی استدعا کر رکھی ہےممبر الیکشن کمیشن نثار درانی کی سربراہی میں 4 رکنی بنچ سماعت کرے گا۔
دیگر ممبران شاہ محمود جتوئی، بابر حسین بھروانہ اورجسٹس (ر) اکرام اللہ شامل ہیں۔