ڈیرہ اسماعیل خان میں فیصل کریم کنڈی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ ہم چاہتے ہیں ملک میں صاف شفاف انتخابات کا انعقاد ہوہم نہ لاڈلا بننا چاہتے ہیں اور نہ ہی سلیکشن چاہتے ہیں۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما فیصل کریم کنڈی نےڈیرہ اسماعیل خان میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہم ووٹ کی طاقت سے اقتدار میں آئیں گےقیام امن کیلئے پولیس اور سیکورٹی اداروں نے بڑی قربانیاں دی ہیںہم پولیس اور سیکورٹی اداروں کی قربانیوں پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
پی پی رہنمافیصل کریم کنڈی نےکہا کہ انگوٹھے کی طاقت بڑی طاقت ہےعوام ووٹ کی پرچی پر جس امیدوار پر انگوٹھے کانشان لگائے گی وہی کامیاب ہوگا عوام کا فیصلہ سب کو قبول ہوگا ڈیرہ سٹی کی سیٹ کے لئے مشاورت جاری ہےچند روز میں پارٹی قائدین فیصلہ کریں گے کہ ڈیرہ سٹی سے کس کو پارٹی ٹکٹ دیا جائے پارٹی قیادت جو فیصلہ کرے گی سب کو قابل قبول ہوگا۔
فیصل کریم کنڈی کامزید کہنا تھا کہ واپڈا عوام پر ظلم بند کرے ورنہ سڑکوں پر نکل کر احتجاج کریں گےعوام کوتنگ کیا جارہاہے، اب حالات برداشت سے باہر ہورہے ہیں۔ا