حکومت نے مہنگائی کے مارے عوام کو ہائی وولٹیج کا جھٹکا دینے کی تیاری کرلی،بجلی 4 روپے 66 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے۔
سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست دیدی،بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست نومبر کےفیول پرائس ایڈجسٹمنٹ اور بقایاجات کی مدمیں مانگا گیا۔
،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ماہ نومبر کےدوران پانی سےبجلی کی پیداوار 36.5 فیصد رہی ہے،نیوکلیئر سےبجلی کی پیداوار 20 فیصد سے زائد رہی،اس کے علاوہ ایک ماہ میں مقامی کوئلے سےبجلی پیداوار 13 فیصد رہی،نومبرمیں درآمدی کوئلے سے بجلی کی پیداوار6فیصد سے زائد رہی،جبکہ ایل این جی کےذریعےبجلی کی پیداوار 10.6 فیصد رہی ہے، مقامی گیس سے بجلی کی پیداوار کا حصہ 9.2 فیصد رہا۔
نیپرا سی پی پی اے کی درخواست پرکل سماعت کرے گا،منظوری کی صورت میں صارفین پر 40 ارب تک کا بوجھ پڑے گا۔