قومی کرکٹ ٹیم کل آسٹریلیا کے خلاف دوسرا ٹیسٹ کھیلنے جارہی ہے جسے ’’ باکسنگ ڈے ‘‘ کا نام دیا گیاہے لیکن اس سے قبل ہی بابراعظم کی ایک نہایت خوبصورت ویڈیو وائرل ہو گئی ہے جس نے صارفین کی توجہ حاصل کر لی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہےجس میں ایک چھوٹی سی بچی نہایت محبت کے ساتھ بابراعظم کو گلے لگا رہی ہے ، قومی ٹیم کے سابق کپتان بھی اپنے گھٹنوں کے بل بیٹھے ہوئے ہیں ۔ یہ ننھی پری کوئی اور انہیں بلکہ آسٹریلیا کے بیٹرعثمان خواجہ کی بیٹی ہے ۔
Babar Azam with the daughter of Usman khawaja and look at the way she hugged babar 😭❤️#BabarAzam pic.twitter.com/dwWiFP9VYt
— Hassan (@HassanAbbasian) December 25, 2023
یہ ویڈیو یقینی طور پر ٹریننگ سیشن کے دوران بنائی گئی ہے ، عمومی طور پر کھلاڑی ٹریننگ سیشن کے دوران گھل مل جاتے ہیں جبکہ اس سے قبل ٹریننگ سیشن کے دوران بابراعظم کی گراونڈ کے باہر جمع ہونے والے فینز کو آٹو گراف دینے کی ویڈیوز بھی سامنے آ تی رہی ہیں۔
یاد رہے کہ قومی ٹیم نے باکسنگ ڈے ٹیسٹ کیلئے سابق کپتان سرفراز احمد کو آرام کرواتے ہوئے ان کی جگہ محمد رضوان کو پلئینگ الیون میں شامل کیا ہے ۔قومی ٹیم کو انجریز کی صورت میں بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے ، پرتھ ٹیسٹ کے بعد خرم شہزاد، ابرار احمد اور نعمان علی زخمی ہونے کے بعد ٹیسٹ سیریز سے باہر ہو چکے ہیں ۔