عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی مبینہ حراست کیخلاف لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی میں درخواست دائر کردی گئی۔
شیخ رشید کے بھتیجے شیخ عامر کی جانب سے دائردرخواست میں موقف اختیارکیا گیا ہےکہ پولیس نے بغیر کسی وارنٹ کے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا۔ بازیاب کرایا جائے۔
خیال رہےکہ گزشتہ روز عوامی مسلم لیگ ( اے ایم ایل ) کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشیدکو گرفتارکرلیا گیا۔
سابق وفاقی وزیر کے بھتیجے اور سابق ممبر قومی اسمبلی شیخ راشد شفیق کی جانب سے شیخ رشید احمد کی گرفتاری کی تصدبق کی گئی ہے۔
شیخ راشد شفیق کی جانب سے جاری کئے گئے ویڈیو بیان میں ان کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس کی جانب سے نماز مغرب کے بعد شیخ رشیدکوگرفتار کیا گیا جبکہ اس موقع پر پولیس ٹیم کے ہمراہ سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد بھی موجود تھے۔
سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد صاحب کی گرفتاری کے حوالے سے ویڈیو پیغام pic.twitter.com/Nf3PkLUMFj
— Sheikh Rashid Shafiq (@SheikhRashid60) September 17, 2023
راشد شفیق کا کہنا تھا کہ پولیس میرے بڑے بھائی شیخ شاکر اور ملازم عمران کو بھی اپنے ساتھ لے گئی ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ شیخ رشید احمد کو گرفتاری کے بعد نامعلوم مقام کی طرف لے جایا گیا ہے جس کے بارے میں ہمیں کچھ معلوم نہیں۔