لاہور میں ڈینگی کے مثبت کیسز کی تعداد چھ سو تیس ہو گئی ۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں ڈینگی مثبت کیسز کی تعداد چھ سو تیس ہو گئی ۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں اکتالیس مثبت اور ایک سو بائیس
مشتبہ ڈینگی کیس رپورٹ ہوئے۔
کیسز مثبت آنے پر پر سات ہزار آٹھ سو ستتر گھروں اور جگہوں پر ڈینگی سپرے کیا گیا ۔ انڈور چیکنگ کے نتیجے میں نو سو چھتیس مقامات پر مثبت لاروا گھروں سے ملا۔ آوٹ ڈورسرویلنس کے نتیجے میں بتیس جگہوں سے مثبت لاروا ملا۔