خیبرپختونخوا کی اعلیٰ درسگاہ گیریژن کیڈٹ کالج کوہاٹ میں یوم والدین کی سالانہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جہاں اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے کیڈٹس کو اعزازات سے نوازا گیا۔
تفصیلات کے مطابق گیریژن کیڈٹ کالج کوہاٹ کی 28 سالانہ تقریب میں کیڈٹس کا جوش و خروش دیدنی تھا۔ تقریب کے مہمان خصوصی گورنر خیبرپختونخوا غلام علی خان نے پریڈ کا معائنہ کیا۔ کیڈٹس نے مارچ پریڈ کے علاوہ جمناسٹک اور ایتھلیٹکس کا بھی شاندار مظاہرہ پیش کیا۔
مہمان خصوصی نے تعلیمی اور غیرنصابی سرگرمیوں میں اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے کیڈٹس کو میڈلز ، شیلڈز اور اعزازی شمشیر سے بھی نوازا۔ تقربب میں بڑی تعداد میں عسکری اور سول حکام سمیت کیڈٹس کے والدین نے بھی شرکت کی۔
Garrison Cadet College #Kohat stands as #KP's educational gem since 1990.
— SAMAA TV (@SAMAATV) December 25, 2023
The recent 28th Annual Parents' Day showcased the remarkable enthusiasm of cadets, continuing the legacy of excellence! #SamaaTV pic.twitter.com/pVyHSgIkXs
یاد رہے کہ گیریژن کیڈٹ کالج کوہاٹ خیبرپختونخوا اور پاکستان بھر سےآئے طلبا کیلئے بہترین اقامتی درسگاہ ہے ، اس کی بنیاد یکم مارچ 1990 کو رکھی گئی ۔ کالج 85 ایکڑ کی وسیع اِراضی پر تعمیر کیا گیا ہے جس میں بیک وقت 600طلبا اعلیٰ پائے کی تعلیم حاصل کرتے ہیں۔ کالج میں جدید علوم کی تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت پر بھی خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔